• news

پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ارسا حکام کے الائونس روک دیئے

اسلام آباد (آن لائن) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو ہدایت کی ہے کہ جب تک سروس رولز وضع نہیں ہو جاتے اس وقت تک افسران کو الائونس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی بند کی جائے۔ ایک رپورٹ کے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنونیئر سید نوید قمر نے ارسا سے متعلق پیرا گراف کی سکروٹنی کے بعد یہ ہدایت جاری کی ہے کہ آڈٹ حکام نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کو آگاہ کیا کہ 1992ء میں اپنے قیام کے بعد سے ارسا نے اپنے عہدیداروں اور افسران کے لئے سروس قواعد و ضوابط وضع نہیں کئے اتھارٹی اپنے افسران کو مختلف النوع الائونس ادا کر رہی ہے اور بے ضابطگی کر کے گاڑیوں کی خریداری کر رہی ہے ارسا چیئرمین محمد راقب خان نے کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس ادائیگی کو نہ روکیں اور کہا کہ رولز کی ترتیب کی رہی ہے اور دو تین مہینوں میں یہ مکمل ہو جائے گی تاہم نوید قمر نے کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ ارسا ہفتوں میں کیسے رولز وضع کرے گی جبکہ 20 سے اوپر ہو گئے اور رولز اب تک وضع نہیں ہوئے۔ آڈٹ حکام کی رائے تھی کہ کمیٹی یہ ریلیف اتھارٹی کو نہیں دے سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن