• news
  • image
  • text

لاہور: لاکھوں کی وارداتیں‘مزاحمت پر فائرنگ کرکے تاجر کو قتل کردیا

لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کی وارداتیں جبکہ مصر ی شاہ میں ڈا کوئوں نے ڈکیتی مز احمت پر تا جرکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مصر ی شا ہ کے علا قہ لو ہا ما ر کیٹ محبو ب روڈ پرگز شتہ روز دو ڈاکو ئوں نے ایل پی جی فلنگ کی دکا ن پر لو ٹ ما ر شر وع کر دی تو دکا ند ار 23 سا لہ کا مر ان نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوئو ں نے فا ئر نگ کر کے کامران کوشد ید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔کامران کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہے ۔اس واقعہ پر تاجروں نے شد ید احتجا ج کیا اور نعرے بازی کی۔ پولیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی کاہنہ کے علا قہ صو ئے آصل میںریاض کے گھر سے 3 ڈاکو دو لاکھ 20 ہزارکی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ،ما ڈل ٹا ئو ن کامران سر اج کے گھر سے 1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،گلبر گ سے خا لد کی دوکا ن سے اڑھائی لاکھ مالیت کا الیکٹرونکس کاسامان ، نقدی اور موبائل، جو ہر ٹا ئو ن ایف بلا ک سے ذیشا ن کو گن پو ائنٹ پر 70 ہز ار ،اسلام پو رہ میںسا جد علی سے 1لا کھ 9دس ہزار، ستو کتلہ کے علا قہ واپڈ ا ٹا ئو ن جے بلا ک میں شیخ عا مر کے گھر سے 2لا کھ روپے کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن ،گلبرگ میں ایف سی کا لج کے طا لب علم تنویر سے 90 ہزار اور موبائل فو ن، وحدت کالونی کے علا قہ الحمد کا لو نی میں حا فظ اسر ار سے مو ٹر سا ئیکل ،نقد ی اور مو با ئل فو ن ،،ملت پارک کے علا قہ خر م سے 10ہزار،ہربنس پو رہ کے علا قہ عز یز گا ر ڈن سے اشتیا ق کو یر غما ل بنا کر 50ہزا ر ، باغبانپو رہ محمود بوٹی کے قریب راشد علی سے 50ہزاروپے اور موبائل فون لوٹ لیاہے۔چوروں نے سبزہ زار سے فیصل ،اقبال ٹائون سے شا ہد علی ، شیر ا کو ٹ سے طا رق، کھو کھرروڈ سے عا دل کی کاریں جبکہ ما ڈ ل ٹا ئو ن سے ریا ض احمد،والٹن سے سلیم، نشتر کالونی سے عر فا ن، شاہدرہ سے آ صف،شا د با غ سے بشیر احمد،راوی روڈ سے طاہر،نیو انارکلی سے شیخ انو ار،گجر پو رہ سے ذیشا ن، شالیمار سے سجا د ،جو ہر ٹائون سے مبشر،چو ہنگ سے اویس کی مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کرلی ہیں۔علاوہ ازیں فیروزوالا میں نعیم الطاف اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر سوار ہوکر جارہا تھا، مریدکے کے قریب ڈاکوئوں نے روک کر لوٹ لیا زیورات، نقدی، موبائل چھین لئے ڈاکوئوں نے موبائل کمپنی کے ملازم کلب عباس کو روک کر لوٹ لیا 95ہزار روپے 5موبائل فونز چھین لئے۔ کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوئوں نے محمد عمر کو روک کر لوٹ لیا دو لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے ایک ورکشاپ سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کرکے لے گئے غریب آباد میں چوروں نے حبیب احمد کے گھر میں داخل ہوکر تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔

epaper
لاہور ‘فیصل ٹاﺅن میں گارڈ کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے تاجر ملک شفقت اور وحید اعوان دوسری طرف انکی نعشیں سویٹ شاپ کے باہر پڑی ہیں

ای پیپر-دی نیشن