• news

نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سزائے موت پر پابندی ہٹانے کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں سزائے موت پر سے پابندی ہٹائے جانے کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے جمہوریت کی حمایت کی تعریف کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انسداد دہشت گردی ایکشن پلان عوام کی دہشت گردی کے خلاف آواز کی علامت ہے۔ دریں اثناء انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے نثار علی خان سے ملاقات کی۔ آئی جی ایف سی نے وفاقی وزیرِداخلہ کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریف کیااور اس کے ساتھ ساتھ ایف سی کی طرف سے اہم شعبوں میںسرانجام دی جانیوالی دیگر خدمات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ایف سی سے متعلقہ مختلف امورکی جانب بھی وزیر داخلہ کی توجہ مبذول کرائی۔ وزیر داخلہ نے آئی جی ایف سی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن