مراد سعید کیس نے تحریک انصاف کا اصل چہرہ دکھادیا: پرویز رشید
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ مراد سعید کیس نے تحریک انصاف کا اصل چہرہ عوام کو دکھا دیا ہے بڑی بڑی باتیں کرنے والوں کی اصلیت سامنے آگئی۔ دوسروں کو اخلاقیات کا درس دینے والوں کی اصلیت آشکار ہوگئی، پی ٹی آئی کا انصاف دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فضیحت والا ہے۔