آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی جنوبی وزیرستان واپسی کیلئے رجسٹریشن جاری 36 ہزار افراد 16 مارچ کو روانہ ہونگے
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی جنوبی وزیرستان واپسی کیلئے رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے 4 ہزار 600 متاثرہ خاندانوں نے واپسی کیلئے رجسٹریشن کرالی، 36ہزار متاثرین گاڑیوں کے ذریعے ٹانک سے 16 مارچ کو روانہ ہونگے۔ محسود علاقے میں آپریشن کے دوران علاقہ چھوڑنے والے ایک لاکھ 7 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی۔