مسلح افواج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: بھارتی صدر
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلح افواج عسکریت پسند گروپوں اور دشمنوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ۔ خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی صدر نے کہا کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران 1.5 بلین بھارتی فوجیوں کی قربانیوں اور جرات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ آج بھی ہماری مسلح افواج عسکریت پسند گروپوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے نہ صرف ہر محاذ پر کامیابی اور حوصلے کے جھنڈے گاڑھے بلکہ انہوں نے عوام کے دلوں میں بھی گھر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دینے کے لئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔