• news

واشنگٹن: سفید رنگ کا پراسرار مواد ملنے پر سعودی سفارتخانے کے تمام راستے سیل

واشنگٹن(آن لائن )امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کی طرف آنے والے تمام راستے سیل کردیے گئے۔ واشنگٹن ڈی سی کے علاقے فوی باٹم میں قائم سفارتخانے کے باہر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جمع ہیں۔واشنگٹن ڈی سی کے علاقے فوگی باٹم میں واقع سعودی سفارتخانے میں سفید رنگ کا پراسرار مواد ملا ہے۔ جس کے بعد سکیورٹی حکام نے فوری طور پر آس پاس کی سڑکوں پر ٹریفک کو فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ملنے والے مواد کے ٹیسٹ کے بعد اسے غیرضرر رساں پایا گیا۔ مواد کو فوری طور پر وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن