• news

فیصل ٹاﺅن : تین تاجروں کا قاتل سیکورٹی گارڈ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور ( سٹاف رپورٹر +نامہ نگار) فیصل ٹاﺅن میں تین تاجروں ملک شفقت ظہیر، وحید اور شیخ عدیل کے قاتل سکیورٹی گارڈ عباس شاہ کو سی آئی اے پولےس نے مبینہ پولیس مقابلے میں پار کر دیا ہے۔ سکیورٹی گارڈ نارووال مےں دو قتلوں کا اشتہاری ملزم تھا اور اس کے سر کی قیمتی ایک لاکھ روپے مقرر تھی۔ ڈی آئی جی آپرےشنزڈکٹر حےدر اشرف نے غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او فےصل ٹاو¿ن اور اےک اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر اکر انہےں گرفتار کرا دیا ہے۔ تفصےلات کے مطابق فیصل ٹاﺅن مولانا شوکت علی روڈ پر تین تاجروں کو فائرنگ کر کے قتل کر نے والے ملزم سکیورٹی گارڈ عباس شاہ کو سی آئی اے ماڈل ٹاو¿ن پولےس نے فیصل ٹاﺅن مےں ہی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دےا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی گئی ہے۔ پولےس نے ملزم کے ساتھی کو گرفتار کر کے اس کے زیر استعمال کار بھی قبضے میں لے لی ہے۔ ایس پی سی آئی عمر ورک نے کہا ہے کہ ملزم عباس شاہ فیصل ٹاﺅن میں مقتولین کے عزیز و اقارب کو دوبارہ دھمکانے کے لئے آیا تھا کہ وہ کیس کی پیروی نہ کریں۔ اس دوران پولیس نے ملزم کا فون ٹریس کر لےا۔ پولےس موقع پر پہنچی تو مقابلے مےں عباس شاہ مارا گےا۔ ملزم عباس شاہ اوکاڑہ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے 5 افراد کے قاتل کو مقابلے میں ہلاک کر دیا لیکن سکیورٹی گارڈ کا اشتہاری ہونا اور اس کو بروقت گرفتار کر کے کیفر کردار تک نہ پہنچانا بھی پولےس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ علاوہ ازےں پولےس نے تینوں تاجروں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہےں جن کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ درےں اثناء 3تاجروں کے قتل کے مقدمہ کے مدعی اور مقتول وحید کے بھائی نویدکے مطابق کار شورومز مارکیٹ کے چےئرمین شفقت ظہیر کی سربراہی میں 13 شوروم مالکان نے ایس ایچ او فیصل ٹاون انسپکٹر نبی بخش بٹ اور اے ایس آئی امانت کو درخواست دی کہ سکیورٹی گارڈ غلام عباس سے ہمیں جان کا خطرہ ہے وہ چوری کی واردارتوں میں ملوث ہے جس کی وجہ سے ہم نے اسے نوکری سے نکال دیا ہے مگر ایس ایچ اور نبی بخش بٹ اور اے ایس آئی امانت نے اسے گرفتار کرنے کی بجائے تھانے بلوایا اور بتایا کہ تمہارے خلاف درخواست آئی ہے تاجروں سے کہو کہ وہ درخواست واپس لیں ورنہ ہمیں تمہیں گرفتار کرنا پڑے گا اور اس کے خلاف کوئی کارروائی نہےں کی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے گزشتہ روز دیگر پولیس افسران کے ہمراہ مقتولین کے گھر پہنچے اور انہیں انصاف کی ےقےن دہانی کرائی تھی۔سٹاف رپورٹر کے مطابق ملزم عباس شاہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سنگین وارداتوں میں ملوث اور 2015ءسے اشتہاری تھا۔ سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن کے ڈی ایس پی فیاض احمد نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ گزشتہ روز ملزم مقتولین کے ورثاءکو قتل کرنے کے ارادے سے فیصل ٹاﺅن آیا تو وہاں پہلے سے موجود اہلکاروں کو دیکھ کر ملزم نے فائرنگ کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

پولیس مقابلہ

ای پیپر-دی نیشن