24 گھنٹے میں دوسری باری زرداری، الطاف ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی (آن لائن) آصف زرداری کا الطاف حسین سے 24 گھنٹے میں دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماﺅں کے درمیان نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپہ اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو فون کیا۔ الطاف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام سیاسی رہنما جواب دیں کہ میری بہن کے گھر چھاپہ کیوں مارا گیا۔ زرداری نے الطاف حسین کی بہن کے گھر پر رینجرز چھاپے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کا احترام کیا جانا چاہئے۔
زرداری/ الطاف