تحریک انصاف کے تمام ارکان پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردار ادا کریں: رحمن ملک
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے تحریک انصاف کے تمام ارکان سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردار ادا کریں کہ تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات میں جس طرح ہمارا ساتھ دیا ویسے ہی اب پارلیمنٹ میں آئے اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرے انہوں نے کہا کہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تمام سینیٹر اس بات پر متفق ہیں وزیراعظم کا چنائو بھی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کے ذریعے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب دوبارہ منتخب ہونے کے بعد مدرسہ ریفارمز کو لانے کیلئے بل منظور کروانا چاہوں گا تاکہ جو بچے مدرسوں میں پڑھ رہے ہیں وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔ ان کو بھی عام تعلیم کی طرح اچھا مقام ملنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوان بالا کا جو تقدس عالمی سطح پر ہے ویسا پاکستان میں نہیں ہے۔ سینٹ کے تمام ارکان سمجھدار اور باشعور ہیں' امید ہے کہ وہ جمہوریت کا تسلسل آگے بڑھائیں گے۔