پاکستان ٹیکس آمدنی میں اضافہ، نجکاری کا عمل تیز کرے: آئی ایم ایف
دبئی (آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستانی معاشی حالت میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موزوں مانیٹری و مالیاتی پالیسیوں کے باعث پاکستانی معیشت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ غیرملکی وصولیوں، زائد ترسیلات زر اور تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئی تاہم قرضوں سے چھٹکارہ پانے کیلئے ٹیکس آمدن میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے، بیمار قومی اداروں کی بحالی و نجکاری کیلئے بھی اقدامات تیز کئے جانے چاہئیں۔ ادائیگیوں کا بوجھ گھٹنے سے عوام کی صحت اور تعلیمی شعبے پر زائد رقم خرچ کی جا سکے گی۔