• news

حکومت نے مدارس کیخلاف کارروائی کی کوشش کی تو ڈٹ کر مقابلہ کرینگے: مذہبی رہنما

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے مدارس کےخلاف کارروائی کرنے کی کوشش کی تو مذہبی جماعتےں ڈٹ کر مقابلہ کرےنگی ملک پر جب بھی برا وقت آےا ہے ےہی مدارس اور علماءنے ہمیشہ ملک کا دفاع کےا ہے، نےٹو کا اسلحہ کسی مدرسہ سے نہےں بلکہ متحدہ قومی موومنٹ کے ہےڈ کوارٹر نائن زےرو سے برآمد کےا گےا۔ ان خےالات کا اظہار مولانا علی محمد ابو تراب ، حافظ حسےن احمد ، مولانا عبدالقادر لونی، مولانا عبدالرشےد حجازی اور مولانا انوارالحق حقانی نے مرکزی جمعےت اہلحدےث بلوچستان کے زےر اہتمام استحکام پاکستان مےں دےنی مدارس کے کردار کے حوالے سے منعقدہ سےمےنار سے خطاب کرتے ہوئے کےا مولانا علی محمد ابو تراب نے کہا کہ مدارس کی حفاظت کےلئے کسی بھی قربانی سے درےغ نہےں کرےں گے اور مدارس کی حفاظت کےلئے تمام جماعتوں سے رابطے کئے جائےں گے انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ وفاقی حکومت نے امرےکہ کی خوشنودی کےلئے سندھ مےں 5سو سے زائد مدارس کو تالے لگادئیے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ دینی مدارس کے تحفظ کیلئے خود اقدامات کریں ےہ کہاں کا انصاف ہے کہ 30مارچ کو فوجی پرےڈ کے پےش نظر اسلام آباد مےں تمام مدارس کو بند کرکے انکے اساتذہ اور طلباءکو بے دخل کردےا گےا انہوں نے کہا کہ کسی مدرسے پر آنچ نہےں آنے دےں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن