• news

پاکستان سزائے موت پر پابندی کے خاتمے کا فیصلہ واپس لے: ہیومن رائٹس واچ

نیویارک (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سزائے موت پر پابندی کے خاتمے کے فیصلے کو واپس لینا چاہئے اور سزائے موت کے مکمل خاتمے کی جانب بڑھنا چاہئے۔ نیویارک کے گروپ ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا کے ڈائریکٹر فیلم کائن نے ایک بیان میں کہا پاکستان کے سزائے موت پر پابندی کو مکمل طور پر ختم کرنے کی وجہ سے ہزاروں افراد کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔ پاکستان میں 28 جرائم پر سزائے موت دی جا سکتی ہے اور وہاں 8 ہزار سے زائد افراد سزائے موت کے منتظر ہیں۔ فیلم نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو جرائم روکنے کے حوالے سے سزائے موت کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے دانشمندانہ قیادت کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور سزائے موت ختم کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو جانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن