اسامہ بن لادن کو مبینہ طور پر ہلاک کرنے والے نیوی سیل راب اونیل فاکس نیوز کے عسکری تجزیہ کار بن گئے
نیویارک (اے ایف پی) امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے اسامہ بن لادن کو مبینہ طور پر ہلاک کرنے والے نیوی سیل راب اونیل کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ راب اونیل ڈے ٹائم اور پرائم ٹائم پروگراموں میں عسکری امور پر تجزیہ دیں گے۔