1997ء : کارکنوں کو پولیس سے بچاتے رضا ربانی کا سر پھٹ گیا تھا: اعتزاز
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینیٹ کی دوسری نشست میں نئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی جدو جہد کا ذکر کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے رضا ربانی کی کارکنوں سے وابستگی کے حوالے سے ایک واقعہ بتایا کہ 20اپریل 1997کو پارلیمینٹ ہاﺅس کے باہر پولیس والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر لاٹھیاں برسا رہے تھے میاں رضا ربانی ، سےد خورشید شاہ پولیس والوں کی طرف لپکے اور کارکنوں کو بچانے کے دوران میاں رضا ربانی کا سر پھٹنے سے 13ٹانکے لگے سوال یہ پیدا ہوتا ہے جس نے سر پر ڈنڈا مارا تو وہ کہاں گیا سید خورشید شاہ کے کردار کے حوالے دئے بغیر سینیٹر اعتزاز احسن نے واقعہ کوادھورا چھوڑ دیا تو صدر نشین سینیٹر اسحاق ڈار نے استفسار کیا کہ سید خورشید شاہ کے بارے نہیں بتایا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا وہ بتا دوں تو ہمارے خلاف مقدمہ درج ہو جائے گا سید خورشید شاہ نے ایک پولیس والے کا ڈنڈا چھینا ان پر برسانا شروع کر دیا تھا۔
اعتزاز احسن