نائن زیرو پر چھاپہ، ایم کیو ایم نے اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی
کراچی (وقائع نگار) متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں پارٹی کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اورگرفتاریوں کے خلاف جمعرات کو ریکوزیشن جمع کرادی ہے ۔ریکوزیشن ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے اور گرفتاریوں کے معاملے پر اسمبلی کا اجلاس فوراً بلایا جائے اور اس معاملے پر اسمبلی میں بحث کی جائے ۔
سندھ اسمبلی /ریکوزیشن