روس کے شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی 4 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
ماسکو(اے این این)روس کے شہر کازان میں شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی سے خاتون سمیت چار افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے شہر کازان میں آگ شاپنگ سنٹر کی تین منزلہ عمارت کے گراﺅنڈ فلور پر ایک کیفے میں لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ کے مطابق عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
آتشزدگی