پارٹی عہدیداروں کی مولانا غفور حیدری کو مبارکباد
طائف (ممتاز احمد بڈانی) مولانا عبدالغفور حیدری کو سینٹ کا ڈپٹی چیئرمین کا حلف اٹھانے پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جمعیت علماءاسلام کے اہم عہدیداروں قاری رفیع اللہ ہزاروی، حافظ ذاکر، مولانا طاہر عبدالرزاق، مولانا حمد اللہ عثمانی، انجینئر عمیر احمد، عبدالباسط، ممتاز احمد بڈالی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارک باد پیش کرتے امید ظاہر کی وہ ملک کو ترقی کی طرف گامزن کریں گے۔