زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ”کسان سہولت مرکز“ کا آغاز
لاہور (پ ر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں نیشنل آئی ٹی سی فنڈ پراجیکٹ کی معاونت سے کسان سہولت مرکز (ایف ایف سی)کا آغاز کرتے ہوئے کسانوں کی رہنمائی کیلئے ٹال فری نمبر 0800-54726 اور ویب سائٹ kissandost.pk متعارف کروا دی گئی ہے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ ٹیلی ویژن‘ ریڈیو کے بعد اب انٹرنیٹ اور انڈرائڈ موبائل ٹیکنالوجی کی بدولت معلومات تک رسائی انتہائی آسان ہو گئی ہے۔