خصوصی افراد کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی: رانا اقبال
لاہور (خبر نگار) قائم مقام گو رنر پنجا ب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کی بحالی اور ترقی کے لےے ہمیں مل کر کوششیںکرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لیبارڈ کے زیر اہتمام ریس کورس میں خصوصی بچوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قائمقام گورنر پنجاب نے کہا کہ خصوصی افراد ہماری خصوصی توجہ کے طلب گار ہیں ، ان کے عزم و ہمت کو بلند کر کے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔