سٹاک مارکیٹ: کئی روز سے جاری مندے کا تسلسل ٹوٹ گیا‘ سرمایہ کاری میں ایک ارب سے زائد اضافہ
کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ نیوز رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاو¿ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 32500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب 48کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ کے ایس ای 100انڈیکس 43.07 پوائنٹس اضافے سے 32582.68 پوائنٹس پر بند ہو ا۔ مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہو ا، سرمایہ کاری مالیت میں1ارب 48 کروڑ32 لاکھ46 ہزار 543 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 73 کھرب 7ارب 77 کروڑ 92 لاکھ 49 ہزار 296روپے ہوگئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 74 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 4.07 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5766.05 پر بند ہوا۔