• news

امید ہے رضا ربانی جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کرینگے: لاہور چیمبر

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سینٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر میاں رضا ربانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے کام کریں گے، ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے اس امید کا اظہار کیا کہ میاں رضا ربانی کاروباری برادری سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے اور سیاسی و معاشی استحکام کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ اعجاز اے ممتاز نے سینٹ کی چیئرمین شپ کے لیے میاں رضا ربانی کی حمایت کرنے پر وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم اٹھاکر انہوں نے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن