ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی حالت نازک‘ متوقع جانشین کے بارے میں غور شروع
تہران (این این آئی) ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی حالت خطرناک کینسر کی وجہ سے حد درجہ نازک بتائی جاتی ہے اور ان کے متوقع جانشین کے بارے میں غوروفکر شروع کردیا گیا ہے۔ موجودہ سپریم لیڈر کے جانشین کے طور پر 84 سالہ آیت اللہ محمد یزدی،66سالہ آیت اللہ محمود شہرودی،53 سالہ آیت اللہ صادق لاریجانی،42 سالہ حسن خمینی،آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی،81 سالہ آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی اور 45 سالہ مجتبیٰ خمینی کے نام زیر غور ہیں۔