• news

کراچی: ہوٹل کے قریب بم دھماکہ،2 افراد جاں بحق،12 زخمی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر 12 میں بروہی ہوٹل کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد برگر کے ٹھیلے کے نیچے رکھا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے علاقہ لرز اٹھا اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں، دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناخت شکیل صدیقی اور واحد کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آریشن شروع کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن