• news

پاکستان کے جوہری معاملات کی مانیٹرنگ کے لئے بھارت، اسرائیل نے راجستھان میں مشترکہ سنٹر قائم کر دیا

نئی دہلی (آن لائن ) بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے کوٹہ بوندی میں بھارت و اسرائیل کے انٹیلی جنس اداروں کا مشترکہ مانیٹرنگ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسے پاکستان کے جوہری معاملات پر نظر رکھنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اطلاع ہے کہ اس مانیٹرنگ سینٹر میں اسرائیل سے خریدے گئے جدید حساس آلات نصب کیے گئے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سنٹر سے اسرائیل اور بھارت پاکستان کے بعض حساس نوعیت کے معاملات کی مانیٹرنگ کریں گے۔ اس سے پہلے بھارت اور اسرائیل جموں میں قائم اس قسم کے مانیٹرنگ سینٹر کام کررہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیل، پاکستان کے جوہری معاملات پر نظر رکھنے کے لیے بھارت کے انٹیلی جنس نظام کو ایک عرصہ سے استعمال کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن