پاکستان کیساتھ سنگین چیلنجز درپیش ہیں، تعلقات میں بہتری آئی: عبداللہ عبداللہ
نئی دہلی (آن لائن) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ افغانستان کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں تاہم خطے میں امن کیلئے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ روابط کے بعد تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے موجودہ افغان اتحادی حکومت کے ساتھ پاکستانی حکام کی بات چیت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے۔ پاکستان کا یہ کہنا کہ اچھے برے طالبان میں کوئی فرق نہیں کیا جائیگا، کم از کم اس کے موقف میں مثبت تبدیلی ہے۔ یہ الفاظ حقائق پر مبنی اقدامات کیلئے آزمائش ہونگے۔ ہم بھارت سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ افغانستان میں اپنے مشن پر قائم رہے گا اور کوئی بھی چیز دونوں ممالک کے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کی بنیاد ہلا نہیں پائے گی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونیوالی حالیہ پیشرفت نے بھارت کو چوکنا کردیا تھا تاہم نئی دہلی کو اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے کہ حالات خواہ کیسے بھی ہوں بھارت افغان تعلقات متاثر نہیں ہونگے اور افغانستان، چین اور پاکستان کے بھی ہر طرح کے حالات میں خصوصاً ایسے وقت میں جبکہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں چین بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔