• news

کمالیہ: حق مہر کا جھگڑا، مہمانوں اور میزبانوں کا ایک دوسرے پر برتنوں سے حملہ، متعدد زخمی، لڑکی کا کسی اور لڑکے سے نکاح

کمالیہ (نامہ نگار) شادی کی تقریب میں لڑکے اور لڑکی والوں میں حق مہر پر جھگڑا ہو گیا، ایک دوسرے پر برتنوں سے حملے کرتے رہے، متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ محلہ خورشیدآباد کے رہائشی محمد ارشاد نے اپنی بیٹی کی شادی ماموں کانجن کے رہائشی نوجوان سے طے کی تھی۔ گذشتہ روز لڑکے والے بارات لے کر مقامی شادی ہال پہنچے تو نکاح کے وقت حق مہر کے معاملے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا جس پر باراتیوں اور لڑکی والوں نے ایک دوسرے پر برتنوں سے حملہ کر دیا۔ شادی ہال کے برتن ٹوٹ گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ شادی ہال انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس آنے پر باراتی فرار ہو گئے۔ لڑکی کا نکاح ارشاد نے اپنے بھانجے شعیب احمد سے موقع پر ہی کروا دیا۔ رابطہ کرنے پر لڑکی کے والد ارشاد کا کہنا ہے کہ ہم نے کارروائی کیلئے ڈی ایس پی کمالیہ کو تحریری درخواست دے دی اور بذریعہ پنچائیت ہو سکتا ہے کہ آج ہمیں سامان واپس مل جائے۔

ای پیپر-دی نیشن