• news

پاکستان نے انکم سپورٹ پروگرام کو بچیوں کی تعلیم سے مشروط کیا :ملیحہ لودھی

اسلام آباد (آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جدید سکیمیں اور آزمائشی منصوبے شروع کئے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں یونیسکو کے زیراہتمام تعلیم میں صنفی مساوات کیلئے شراکت داری کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کیا۔ خطاب کی مزید تفصیل کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے پنجاب میں ایجوکیشن واﺅچر سکیم اور خیبرپی کے میں تعلیم کیلئے مشروط امداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں سکیمیں بہتر کام کررہی ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مشروط امدادی رقم صرف ان ماﺅں کو دی جارہی ہے جو سکولوں میں اپنی بچیوں کا داخلہ یقینی بناتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن