• news

افغانستان: سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن‘ 34 دہشت گرد‘ 4 اہلکار ہلاک

کابل (اے پی پی) افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 34 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائیوں میں 4 افغان فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع کی طرف سے  بیان میں بتایاگیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں میں   اسلحہ اور گولہ باورد برآمد کرنے کے علاوہ متعدد بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن