میاں چنوں: بیوی سے جھگڑا‘ شوہر نے اپنی 12سالہ بیٹی کو ذبح کردیا
میاں چنوں (نامہ نگار) بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے اپنی بارہ سالہ بیٹی کو بے دری سے تیز دھار آلہ سے ذبج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشتاق کالونی کی رہائشی نرگس بی بی کی شادی کراچی میں اقبال سے ہوئی تھی جو خرچہ مانگنے پر اکثر اپنی بیوی کو مارتا پیٹتا رہتا تھا جھگڑوں سے تنگ آکر نرگس چھ بچوںکو ہمراہ لیکر واپس میاں چنوں میں اپنی بہن کے پاس آگئی اور محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے لگی ایک سال قبل اقبال بھی میاں چنوں آکر ایک ٹیکسٹائل ملز میں ملازم ہوگیا اور اپنے دوست وکی کے ساتھ اپنی بیوی کو دھمکیاں دیتا رہتا تھا گزشتہ روز اس کی بیٹی مریم بی بی جسکی عمر تقریباً بارہ سال تھی قرآن پاک پڑھنے کے لئے گھر سے نکلی تو باپ اسے پکڑ کر کچن میں لے گیا اور تیز دھار آلے سے اپنی بیٹی مریم بی بی کو ذبح کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا اور پولیس تھانہ سٹی نے مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی۔