بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر سے 10 کلو ہیروئن برآمد
راولپنڈی (آن لائن) بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر محکمہ انسداد منشیات نے کارروائی کر کے بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ نجی ایئرلائن سے دبئی جانے والے خالد نامی مسافر سے 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے، سامان میں چھپا کر ہیروئن دبئی لے جا رہا تھا۔