تحریک انصاف فرانس کے جن کارکنان کو نوٹیفکیشن ملے ہیں وہ عہدوں پر برقرار ہیں: رانا عمران
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) تحریک انصاف فرانس کے جن کارکنان کو نوٹیفکیشن ملے ہیں وہ اپنے عہدوں پر برقرار ہیں اور ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سیکرٹری جنرل رانا عمران عارف نے بیان میں کیا۔انہوں کہا ہے کہ تمام کارکنان اور عہدیداران ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں اور ہم تمام ووٹرز کے، انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات میں ہم پر اعتماد کرتے ھوئے ہمیں ووٹ ڈالا ہم انشااللہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کی مشاورت سے جتنے بھی عہدیداران کے نوٹیفیکشن جاری کئے تھے ذمہ داریاں انتہائی سوچ سمجھ کر دی گئی ہیں اور تمام عہدیدران پارٹی کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں تمام عہدیدار افواہ پر کان نہ دھریں اور تمام عہدیدران و کارکنان کو چاہئے کہ ممبر سازی تیز کریں تا کہ آنے والے انٹرا پارٹی انتخابات کی ابھی سے بھر پور تیاری ہو سکے۔