گھریلو جھگڑے، حافظ آباد اور اوکاڑہ میں 2 نوجوانوں نے زندگی ختم کرلی
حافظ آباد +فیصل آباد+ اوکاڑہ (نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مختلف وجوہات پر 2 نوجوانوں اور بوڑھے شخص نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے وقاص جو گلی نمبر 3 بجلی محلہ حافظ آباد کا رہائشی تھا اس کا والدین سے مبینہ طور پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے مشتعل ہو کر گندم میں رکھنے والے زہریلی گولیاں کھا لیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ فیصل آباد میں ٹھیکریوالا میں چک 63 / ج۔ب کے 80 سالہ عبداللہ نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ اوکاڑہ میں چک 46/ ٹو ایل کا 28 سالہ آصف علی اپنے گھریلو حالات سے تنگ تھا، گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔