ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوںکا تربیتی کیمپ
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوںکا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں مرد و خواتین پر مشتمل 36 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جن میں سے 20 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے جبکہ باقی کھلاڑی آئندہ چند روز میں کیمپ کو جوائن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ مےںایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی قومی کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے اور ایونٹ کےلئے کیمپ میں سے باصلاحیات کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ قومی کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔ واضح رہے کہ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ رواں سال مئی میں کویت میں کھیلی جائے گی۔