• news

افغانستان میں طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات خوش آئند ہیں: غفور حیدری

کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی چےئرمےن سےنٹ عبدالغفور حےدری نے کہا ہے کہ افغانستان مےں طالبان اور حکومت کے درمےان مذاکرات خوش آئند ہے صوبے کی پسماندگی اور احساس محرومی کے خاتمے کےلئے وفاقی حکومت رقبے کو مدنظر رکھتے ہوئے بنےادی سہولےات فراہم کرے۔ ڈپٹی چےئرمےن شپ سے بلوچستان کے مسائل حل نہےںہونگے وفاقی حکومت کو بلوچستان کے مسئلے پر ازسرنو جائزہ لےنا ہوگا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعےت علماءاسلام کے صوبائی دفتر مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ عبدالغفور حےدری نے کہا کہ حکمرانوں کو اب بلوچستان کے مسائل کو سنجےدگی سے لےنا ہوگا۔ صوبے کے حقوق کےلئے اےوان بالا مےں بھرپور کردار ادا کروں گا اور صوبے کو ساحل وسائل پر اختےار دےنے سے حالات مےں بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام سےاسی جماعتےں بلوچستان کو حقوق دلانے پر متفق ہے اور مرکز کو بلوچستان کے حالات کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کےلئے اس کے حقوق دےنے ہونگے۔
غفور حیدری


ای پیپر-دی نیشن