سابق چیف جسٹس کے مقدمے کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے: عمران کی بابر اعوان کو ہدایت
اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جانب سے ہتک عزت دعوے میں اپنے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کو ہدایت کی ہے کہ سابق چیف جسٹس کے مقدمے کے معاملے کو جلد سے جلد اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور تمام تر ثبوت عدالت میں پیش کر دیئے جائیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کو دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس مقدمے کا جلد سے جلد فیصلہ چاہتے ہیں۔