سکیورٹی خدشات:سعودی عرب میں امریکی قونصل خانے دو روز کیلئے بند
ریاض (آن لائن) سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو دن کے لئے اپنے قونصل خانے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی سفارت خانے سے جاری ہونےوالے بیان کے مطابق ریاض، جدہ اور ظہران میں قونصلر خدمات اتوار اور پیر کو بند رہیں گی۔بیان میں سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی سفارت خانے نے خبردار کیا تھا کہ دہشت گرد تیل کے شعبے میں کام کرنے والے مغربی شہریوں پر حملے کر سکتے ہیں۔بیان کے مطابق’ اس کے پاس معلومات ہیں کہ ایک دہشت گرد تنظیم سے منسلک افراد تیل سے مالا مال مشرقی صوبے میں لوگوں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔‘بیان میں دہشت گرد تنظیم یا دہشت گردوں کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم تمام شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اطراف سے ہوشیار رہیں اور ملک میں دورانِ سفر اضافی حفاظتی اقدامات کریں۔‘امریکی محکمہ خارجہ نے بھی سعودی عرب میں اپنے شہریوں سکیورٹی الرٹ کے باعث ملک میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی قونصل خانے