• news

چرچ پر حملہ کرنیوالے اسلام نہ پاکستان کے وفادار ہیں: طاہر محمود اشرفی

لاہور پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ نے لاہور 2 چرچوں پر حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے غیر مسلموں کی عبادتگاہوں پر حملوں کو غیر شرعی غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والے نہ اسلام کے وفادار ہیں نہ پاکستان کے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے لاہور میں مسیحی برادری کے چرچوں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ۔اجلاس میں پاکستان علماء کونسل کے شعبہ خواتین کے قیام کا اعلان کیا گیااور آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں اتفاق رائے سے مولانا عبد الکریم ندیم کو مرکزی وائس چیئرمین ،مولانا عبد الحمید وٹو کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،علامہ شبیر احمد عثمانی کو سیکرٹری جنرل پنجاب ،مولانا ممتاز کلیار کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب ،مولانا قاضی کفایت اللہ کو گجرات ڈویژن کا سرپرست منتخب کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن