لائوڈ سپیکر اتارنے ، گستاخانہ خاکوں کیخلاف انجمن فدایان مصطفی ؐ کا احتجاج
لاہور( پ ر) انجمن فدایان مصطفی ؐ پاکستان کے زیر اہتمام اہلسنت کی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کی تائید میں علمائے کرام کی گرفتاریوں ، مساجد سے لائوڈ سپیکر اتارنے ، دینی کتب پر پابندیاں ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور میلاد شریف کی محافل پر پابندیوں کے خلاف انجمن کی ملک بھر کی شاخوں میں یوم احتجاج منایا گیا۔ غوثیہ جامع مسجد پورن نگر میں علامہ ڈاکٹر مفتی نجیب احمد ہاشمی کی صدارت میں جبکہ حافظ محمد اکبر جتوئی اور علامہ سید صالح محمد شاہ کی حنفیہ جامع مسجد سہیل پارک صدیقیہ کالونی میں اور دیگر مقامات پر اجتماعات ہوئے ۔