19 فیصد بجٹ تعلیم کیلئے مختص کر کے پی ٹی آئی نے خیبر پی کے میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی: ایس اے حمید
لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے ایس اے حمید نے کہا ہے کہ خیبرپی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بجٹ کا 19.36% حصہ تعلیم کیلئے مخصوص کر کے صوبہ میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے کیونکہ کسی ملک کی ترقی اور فلاحی ریاست کی تشکیل تعلیم کے بغیر ممکن نہیں یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق ہر ملک کو اپنے جی ڈی پی کا کم از کم 4%شعبہ تعلیم پر خرچ کرنا چاہیئے جبکہ پاکستان اس وقت بمشکل 2% تعلیم پر خرچ کر رہا ہے جس کا 80%سے زائد انتظامی اخراجات اور کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے جس سے شعبہ تعلیم بہتری کی بجائے مزید زوال کا شکار ہے۔