• news

قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون و سزا قبول نہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد محمدی اہلحدیث میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ہتھکنڈوں اور طریقوں سے ملک میں حالات کو سیکولر ازم کی طرف لے جایا جا رہا ہے اور اسلامی قوانین کو بدلنے کا معاملہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون و سزا قابل قبول نہیں ہو گی اور اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ آئین کے مطابق ملک کا سرکاری مذہب اسلام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لادینیت اور بے حیائی کے بیرونی ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن