حکومت بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر سے اجتناب کرے: میاں مقصود احمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا کہ حکومت بلدباتی انتخابات میں مزید تاخیر سے اجتناب کرے ، سپریم کورٹ کے ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کے احکامات پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہاحکومتی پرنٹنگ پریسوں کی 50کروڑ بیلٹ پیپرز بروقت چھاپنے سے معذرت کے بہانے مت تلاش کرے اس سے قبل بھی کئی شیڈول جاری کیے گئے لیکن ان شیڈولوں پر عمل در آمد کی نوبت نہ آسکی۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز چھاپنے کا متبادل بندوبست کرے اور بلدباتی انتخابات بروقت کروانے کے لیے تما م انتظامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائے جائیں۔