الطاف صبح کو اور بات کرتے ہیں شام کو اور، فوجی دور میں جمہوریت کیلئے جنگ کی : خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے فوجی دور میں جمہوریت کیلئے جنگ لڑی، میں نے جب آمریت کیخلاف تقریر کی اسوقت ایک فوجی حکمران تھا۔ الطاف حسین کی صبح کو اور بات ہوتی ہے شام کو اور۔ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری بھی دہشت گردی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے دفتر کے تقدس کا واویلا کرنا مناسب نہیں۔