• news

دہشت گردوں کے انگوٹھے اور انگلیوں کا نادرا میں ریکارڈ نہ مل سکا

لاہور (نامہ نگار) یوحنا آباد میں گرجا گھروں پر خودکش دھماکوں کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والے مبینہ دہشت گردوں کے انگوٹھے اور انگلیوں کا نادرا میں کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے ہاتھ، انگوٹھے اور انگلیوں کے ذریعے نادرا سے دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش کی گئی مگر انگلیاں اور انگوٹھے نادرا ریکارڈ سے میچ نہ کرسکے۔ خودکش دھماکے کرنیوالے دونوں دہشت گردوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن