شہباز شریف کے حنیف جالندھری، ساجد میر، بشپ الیگزینڈر جان اور مسیحی رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مولانا حنیف جالندھری، پروفیسر ساجد میر اور بشپ الیگزینڈر جان سمیت مسیحی رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطے کئے۔ حنیف جالندھری سے لاہور واقعات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے عزم کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے ساجد میر سے اپیل کی کہ امن و امان کے قیام کیلئے تعاون کریں۔ مسیحی رہنمائوں سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہے۔ مسیحی برادری کو ہرممکن سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔