فارمولا ون آسٹریلین گراں پری لوئس ہملٹن نے جیت لی
میلبورن(سپورٹس ڈیسک) فارمولا ون آسٹریلین گراں پری عالمی چیمپیئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے جیت لی،فارمولاون سیزن دوہزار پندرہ کی پہلی ریس آسٹریلین گراں پر ی میلبرن سڑکٹ پر منعقد ہوئی،عالمی چیمپئن لوئس ہملٹن نے پول پوزیش سے ریس کا آغاز کیا،ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں چھ گاڑیاں حادثے کا شکارہوئیں،برطانیوی ڈرائیورز ہملٹن نے ایک گھنٹہ اکتیس منٹس اور چوون سیکنڈز فاصلہ طے کرتے ہوئے ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی،جرمنی کے نیکوروز برگ دوسرے اور جرمنی کے ہی سبائچسن ویٹل تیسرے نمبر پررہے۔