• news

خیبر پی کے کے احمد مسٹر پاکستان، پنجاب کے بلال مسٹر جونیئر پاکستان منتخب

پشاور(آن لائن) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ 63 واں مسٹر و جونیئر مسٹر پاکستان کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں پنجاب، سندھ ، بلوچستان ، فاٹا ، اسلام آباد، فاٹا ، پاکستان ریلوے ، پاکستان پولیس اور خیبر پی کے کے تن سازوں نے حصہ لیا جس میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل خیبر پی کے کے احمد نے اپنے نام کیا جبکہ جونیئر مسٹر پاکستان کا ٹائٹل پنجاب کے بلال شوکت جیتنے میں کامیابی رہے اسی طرح اوور آل پوزیشن میں پاکستان ریلوے نے 67 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، خیبر پی کے نے 57 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پنجاب نے 42 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی تاہم اس مو قع پر مہمان خصوصی امجد  آفریدی نے مسٹر پاکستان کیلئے ایک لاکھ جبکہ جونیئر مسٹر کیلئے پچاس ہزار اور سپیشل پرسن تن ساز کیلئے پچیس ہزار روپے کیش اعلان کیا مسٹر پاکستان کے جونیئر کلاس میں 65 کلوگرام میںخیبر پی کے کے شاہ احمد نے پہلی، پنجاب کے عامر نے دوسری،احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔70 کلوگرام میں خیبر پی کے منیر احمد نے پہلی ، پنجا ب کے فہد شاہ نے دوسری اور سندھ کے اسماعیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،75 کلوگرام میںخیبر پی کے کے مومن نے پہلی ، وقاص نے دوسری اور عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سینئر ویٹ میں 60 کلوگرام میں ریلوے کے مجتہد علی نے پہلی ، کاشف احمد نے دوسری کے پی کے یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، 65 کلوگرام میں ریلوے کے معین نے گولڈ، کے پی کے عمران نے سلور اور گوہر نے برائونز میڈل اپنے نام کیا 70 کلوگرام کلاس میں ریلوے کے نعیم نے پہلی ، کے پی کے افتخار احمد نے دوسری اور اکرام نے تیسرے پوزیشن حاصل کی ، 75 کلوگرام میں ریلوے کے آصف نے گولڈ، میڈل اپنے نام کیا80 کلوگرام میں پنجاب کے عارف پرنس نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 85 کلوگرام میں خیبر پی کے کے احمد نے گولڈ میڈل ، پنجاب کے جواد احمد نے سلور میڈل حاصل کیا 90 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں ریلوے کے مظہر اقبال نے گولڈ ، پنجاب کے نعیم نے سلور اور نوید احسن نے برائونز میڈل اپنے نام کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن