افغانستان: بمباری، داعش کے نائب کمانڈر حافظ وحید 9 ساتھیوں سمیت ہلاک
قندھار (اے ایف پی) ہلمند کے صوبہ سنگین میں بمباری کے دوران داعش کے نائب کمانڈر حافظ وحید 9 ساتھیوں سمیت مارے اور 6 زخمی ہو گئے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا نیٹو فورسز اس آپریشن میں ملوث نہیں۔ حافظ وحید عبدالرؤف خادم کے جانشین تھے جو گذشتہ ماہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ وحید خادم گروپ کی قیادت کرتے تھے۔ رؤف خادم وحید کے چچا وہ گوانتا نامو میں بھی رہ چکے تھے۔ طالبان کے ایک کمانڈر نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا خادم کو داعش نے تسلیم کیا نہ انہوں نے جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ فوجی ترجمان رسول زازئی نے تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا داعش کے جنگجو ہلمند میں سرگرم ہیں، فروری میں یہاں آپریشن کیا تھا۔