مقدمات سے گھبرائیں گے نہیں، عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی: الطاف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ متحدہ ملک کے محروم اور مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنیوالی جماعت ہے۔ اکستویں یوم تاسیس پر کارکنوں اور عوام کیلئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جتنی کامیابیاں حاصل کیں وہ تحریک کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہیں۔ ثابت قدمی اور مستقل مزاجی سے جدوجہد جاری رکھیں گے، مقدمات سے گھبرائیں گے نہیں۔