عمران کے دھرنے نے لوگوں کو جلائو گھیرائو کا سبق دیا، یوحنا آباد میں مظاہرین نے اسی پر عمل کیا: پرویز رشید
اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے 126دن کے دھرنے نے لوگوں کو جلائوگھیرائوکا سبق دیا۔ یوحنا آباد کے مظاہرین نے اسی سبق کا عملی مظاہرہ کیا۔ اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ لوگوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالنا اور زندہ جلانے کی راہ دھرنے نے دکھائی۔ راہ چلتی خواتین پر حملہ کرنے کی راہ بھی دھرنے نے سکھائی۔ پرویز رشید نے کہا ہے کہ پولیس پر تشدد کرنے کا طریقہ عمران خان نے دھرنے میں سکھایا۔